رام دیو نے کہاکہ پراجکٹ اترپردیش میں ہی برقرار رہے گا۔

چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اب بگڑے حالات سدھار نے کے لئے یوگا گرو رام دیو او رپتانجلی ایم ڈی اچاریہ بالاکرشنا سے بات کی ہے
لکھنو۔پتانجلی ایورویدا لمٹیڈ( پی اے ایل ) کی جانب سے اپنے چھ ہزار کروڑ فوڈ پارک پراجکٹ کو حکومت کے عدم تعاون اورپراجکٹ کے لئے اراضی کی اجرائی میں تاخیر کے سبب اترپردیش سے باہر منتقل کرنے کی دھمکی دینے کے ایک روز بعد چیف منسٹراترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے بگڑ ے حالات میں سدھار لانے یوگا گرو رام دیو او رپتانجلی ایم ڈی اچاریہ بالاکرشنا سے بات کی ہے او ربھروسہ دلایا ہے کہ گریٹر نوائیڈا میں ان کے مجوزہ پراجکٹ قائم کرنے میں وہ ان کی مدد کریں گے۔

پراجکٹ کے قائم کے لئے یوگی نے عہدیداروں کو اندرون ایک ہفتہ دستاویزات کی تیاری کے لئے بھی ہدایت دی ہے۔ اپنی طرف سے رام دیو بنے بھی بھروسہ جتا یا ہے کہ چیف منسٹر یہ کہا ہے کہ اترپردیش میں ہی فوڈ پارک قائم کیاجائے گا

۔نومبر2016میں پتانجلی او رچیف منسٹر اکھیلیش یادو کے درمیان میں ایک ایم او یوپر دستخط ہوئی تھی جس کے تحت 455ایکڑ پر مشتمل میگا پراجکٹ گریٹر نوائیڈ میں یومنا ایکسپریس وے سے منسلک قائم کیاجائے گا۔

اراضی کی منتقلی میں تاخیر کے متعلق اترپردیش حکومت نے چہارشنبہ کے روز یہ دعوی کیاتھا کہ پتانجلی ایورویدا لمٹیڈ کی درخواست پر 23مارچ2018کو 91ایکڑ اراضی کی درخواست کومرکز کی جانب سے پتانجلی فوڈ اینڈہربل پارکٹ نوائیڈ پرائیوٹ لمٹیڈ قائم کرنے کی اصولی منظوری کے بعد جاری کردی گئی تھی۔

پتانجلی کی ایک سے دوسری کمپنی کے نام منتقل کرنے کی درخواست کو اگلے ماہ کابینہ منظوری بھی دیدی جائے گی۔ انڈسٹریل منسٹر ستیش مہانا نے کہاکہ ’’ یہا ں پر کچھ تکنیکی مسائل شامل ہیں۔ ہم لوگ اس کو اس ضمن میں کابینہ میں تجویز پیش کریں گے‘‘