رامائن پاٹ کے دوران دلتوں کو دورکھنے کے لئے پجاری نے چپکائی مندر پر ایک نوٹس

کانپور:اترپردیش کے ضلع ہمیر پور مودھا قصبے کے گودا گاؤں میں رامائن پاٹ کو لیکر تنازع پیدا ہوگیا۔ منگل کے روز ایک پجاری نے مقامی مندر کے باہر اگلے دس دنوں تک رامائن پاٹ کے دوران دلتوں کو مندر سے دورہنے کے متعلق ایک نوٹس چسپاں کیا ہے۔

دلت طبقے کو نوٹس میں انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ اگلے د س دنوں تک مندر سے دور رہیں۔گاؤں کے دلتوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی مذہبی پروگرام کے دوران انہیں مندر سے دور رکھا جاتا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ دلت برے حالات لیکر ائیں گے۔

ٹائمز انڈیا کی خبر کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ گاؤں کے رام مندر کے پجاری نے مندر پر ایک دھماکی آمیز نوٹس چسپاں کرتے ہوئے ہمیں کہا ہے کہ ہم اگلے دس دنوں تک اپنے گھروں کے اندر رہیں ۔مقامی گرو پرساد آریہ نے کہاکہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ مندر میں دلتوں کے داخلے پر روک لگائی گئی ہے۔

ایس ڈی ایم سریش کمار نے اس معاملے کی پوری جانچ کی جائے گی۔ واقعہ میں پجاری اگر قصور پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف بھی کڑی کاروائی کی جائے گی