رافائیل معاہد۔ راہول گاندھی نے نے مودی پر غداری کا الزام لگایا اور کہاکہ وہ انل امبانی کے’دلال‘ کے طری ردعمل پیش کررہے ہیں

پیر کے روز انڈین ایکسپرس نے یہ خبر شائع کی تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جابن سے فرانس سے 36رافائیل لڑاکو ہوائی جہازکی خریدی کے اعلان سے پندرہ یوم قبل مبینہ طور پر انل امبانی نے اس وقت کے وزیر دفاع فرانس جین یوس لی ڈیرن کے دفتر پیرس گئے تھے اور ان کے اعلی مشیر سے ملاقات کی تھی

نئی دہلی ۔کانگریس صدر راہول گاندھ ینے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر’’ غداری ‘‘ کا الزام عائدکیاکیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر ’’ ڈیفنس سیکریٹ‘‘ کو صنعت کار انل امبانی کے ساتھ شیئر کیا اور افیسل سکریٹریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ۔

انہوں نے مبینہ طور پر یہ بھی کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی امبانی کے’’ دلال‘‘ کے طور پرکام کررہے ہیں۔پیر کے روز انڈین ایکسپرس نے یہ خبر شائع کی تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جابن سے فرانس سے 36رافائیل لڑاکو ہوائی جہازکی خریدی کے اعلان سے پندرہ یوم قبل مبینہ طور پر انل امبانی نے اس وقت کے وزیر دفاع فرانس جین یوس لی ڈیرن کے دفتر پیرس گئے تھے اور ان کے اعلی مشیر سے ملاقات کی تھی۔

منگل کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں راہول گاندھی نے 28مارچ2015کا ایک ای میل میڈیا کے سامنے جاری کیا‘ مبینہ طور یہ ای میل ائیر بس ایکزیکٹیو نیکولس چامسی نے تین لوگوں کو لکھا جس کا مضمون’’ امبانی‘‘ تھا۔

راہول نے ای میل پیش کیا جس میں کہاگیا ہے کہ امبانی اپنی ملاقات کے دوران ’’ ایک ایم او یو تیار کیاجارہا ہے جس کی منشاء ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران اس پر دستخط ہوگی‘‘۔

اس کو راہول گاندھی نے رافائیل سے جوڑتے ہوئے کہاکہ اس وقت کے وزیردفاع منوہر پریکر کو معاہدے کے علم نہیں تھا‘ پھر خارجی سکریٹری نے 8اپریل 2015کو کہاتھا کہ یہ اب بھی بات چیت فرانس کی کمپنی ‘ وزرات دفاع اور ایچ اے ایل کے درمیان رافائیل معاہدے پرہورہی ہے۔