راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ لینچنگ ریاستوں کا معاملہ ہے‘ اپوزیشن کا واک اؤٹ

نئی دہلی۔اپوزیشن نے اس وقت ایوان لوک سبھا کا واک اؤٹ کردیا جب یونین ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ نے لینچنگ کو ریاستوں کا مسئلہ قراردیااور اپنے بیان میں مسٹر سنگھ نے کہاکہ مقامی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے’’سخت کاروائی ‘‘ کرے۔ا

یک روز قبل یہ معاملے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھایاگیا۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ’’میں اس کی مذمت کرتاہوں‘ افواہوں کی بنیاد پر لینچنگ کے معاملات ہورہے ہیں۔ مگر یہ کام ریاستی حکومتوں کا ہے جس کے لئے انہیں سخت کاروائی کرنا ہوگا۔ یہ ریاستی معاملہ ہے‘‘۔

راجناتھ سنگھ نے کہاکہ’’یہ محض کچھ سالوں کے واقعات نہیں ہیں‘ ماضی میں بھی اس طر ح کے واقعات پیش آتے تھے‘‘۔

نظم ونسق کے معاملات میں مرکز کے محدود کردار کا حوالہ دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ داخلہ امور کی وزارت( ایم ایچ اے) نے ہجومی تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے تمام ریاستوں کو دواڈوئزری روانہ کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ’’مرکز خاموش نہیں بیٹھا ہے۔ مذکورہ ایم ایچ اے نے 2016میں دو ایڈوئزری جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری کئے ہیں۔

سوشیل میڈیا کے ذریعہ فرضی خبریں وائیر ل ہونے کی وجہہ سے یہ واقعات رونما ہورہے ہیں۔

ہم نے سوشیل میڈیا پروائڈریس سے کہاہے کہ وہ جھوٹی خبروں پر روک لگانے کا سسٹم نافذ کریں‘‘

ان واقعات کو بدبختانہ قراردیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ’’ میں ریاستی حکومتو ں سے گذار ش کرتاہوں کہ وہ خاطیو ں کے خلاف سخت کاروائی کریں‘‘۔ راجناتھ سنگھ کے جواب سے غیر مطمئن اپوزیشن نے ایوان سے واک اؤٹ کردیا۔