راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ حیدرآباد میں فلائٹ تاخیر سے روانہ ہونے پر مسافرین نے احتجاج درج کروایا

حیدرآباد : شہر کے ہوائی اڈہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اس وقت زبر دست ہنگامہ برپا ہوگیا جب الگ الگ فلائٹ کے مسافرین نے فلائٹ تاخیر سے پروازکرنے پر احتجاج درج کروایا ۔

ایئرپورٹ کے عہدیداروں کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر سے فلائٹیں روانہ ہوئیں ۔ذرائع کے مطابق بنگلور کو روانہ ہونے والی اسپائس جیٹ فلائٹ نمبر SG 511 شیڈول کے مطابق بدھ کی صبح 10.40بجے پرواز کرنا تھا لیکن تاخیر کے سبب یہ فلائٹ دوپہر 2.55بجے روانہ ہوئی ۔

اور دوسری تاخیر شدہ فلائٹ سعودی ایئر لائنس جو جدہ کے لئے بدھ کے روز 12.50 دن میں روانہ ہونے والی تھی لیکن تاخیر کے سبب یہ فلائٹ رات 12.00بجے اڑان بھری ۔مسافرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا ۔

انھوں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کے خلاف شدید غصہ کے عالم میں اپنا احتجاج درج کروایا ۔ذرائع کے مطابق ایئر انتظامیہ نے اس دوران مسافرین کے لئے رہنے کا معقول بندوبست کیا تھا ۔