راجناتھ سنگھ کے میزورام دورے کے ساتھ لوگوں نے منعقد کی بیف پارٹی

ایذوال:جس ریاست میں بیف کواحترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ‘وہاں پر بیف امتناع کے ساتھ احتجاج شروع ہوگیا۔ بہت سارے لوگوں نے اپنی برہمی برسرعام گائے ذبح کرکے ظاہر کی۔جبکہ سینکڑوں کی تعدادمیں مختلف ریاستوں کے لوگ بیف فیسٹول منعقد کرنے میں جٹ گئے۔

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے پیر کے روز دورے کے موقع پر میزورم کے لوگوں نے اتفاق سے بیف پارٹی کا انعقاد عمل میں لایا۔منسٹر نے اپنے میزورم دورے کے موقع پر کہاکہ مرکزی کسی بھی شخص کی غذائی عادتوں پر تحدیدات عائد کرنا نہیں چاہتی ۔ این ڈی ٹی وی رپورٹس کے مطابق وہیں پر منسٹر وینکیا نائیڈو نے بھی اس کی طرح کا ایک بیان دیامرکز کسی کی بھی غذائی عادتوں پر اثر انداز ہونا نہیں چاہ رہی ہے‘‘۔

چار نارتھ ایسٹ ریاستوں کے چیف منسٹر سے ملاقات کے ذریعہ انڈیا میانمار سرحد کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت کے لئے راجناتھ سنگھ پہلے میزورم پہنچے ہیں۔

یہ ردعمل ذبیحہ کے لئے جانوروں کی منڈی سے مویشیوں کی خریدی او رفروخت کے متعلق بنائے گئے قانون پر میڈیا کی جانب سے پوچھنے پر پیش ہوا۔پڑوسی ریاست میگھالیہ میں مذکورہ قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو بی جے پی قائدین نے پارٹی چھوڑ دی۔

پیر کے روز میگھالیہ اسمبلی نے مرکز کے قانون کے خلاف ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکزروانے کی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ کیا۔