راجستھا ن:متاثر شخص کو جھاڑ سے باندھ کر ایک گھنٹہ تک پیٹا گیا۔

راجستھان:دماغی طورپر مجبور شخص کوایک دوسرے شخص نے اور پجاری نے راجستھان اورضلع ڈوسہ میں مندر کا چندہ چورانے کے شبہ میں ایک گھنٹے تک پیٹا۔مذکورہ اشخاص نے متاثر ہ شخص کو جھاڑ سے باندھ کر اس پر حملہ کیا‘لکڑیوں سے پیٹا‘ لات او ر گھونسے ا س وقت تک رسید کرتے رہے جب تک اس کو کسی نے آکر نہیں بچایا۔۔ اس واقعہ کو دیگر افراد نے ریکارڈ بھی کیاجس میں دولوگ صاف طور پر دیکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس نے کہاکہ لکڑی سے بار بار پیٹنے والے ایک شخص کی شناخت مندر کے پجاری اومیش داس کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ دوسرا گری راج ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ آواروں نے متاثر شخص کو ایذاء پہنچانے کی غرض سے اسکے زخمی میں مرچی بھی لگائی تھی۔

بندی کوئی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز افیسر نیرنجن پال سنگھ نے کہاکہ ’’ یہ واقعہ ہفتہ کے روز تقریبا11کے قریب پیش آیاجب وہ شخص مندر گیا اور مبینہ طور پر مندر میں رکھے ڈبے کا چھوا جس میں مندر کا چندہ جمع تھا۔چورہونے کے شعبہ میں مندر کے پجاری نے الارم بجایا اور مذکورہ شخص کو پکڑ کر جھاڑ سے باندھا گیا جہاں پر اس کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا‘‘۔.

پولیس نے مندر کے پجار اور دوسرے شخص گریراج اور دیگر نامعلوم افراد جو حملے میں ملوث کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔متاثرہ شخص کو بچانے کے بعد اتوار کے روز جئے پور کے منٹل اسپتال میں شریک کیاگیا۔اس طرح کے کئی ایک واقعات سارے ملک میں رونما ہوئے ہیں جس میں متاثرین کو ہجوم نے پیٹ کر ہلاک کردیا۔

ڈیلی ہنڈ کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے الوارمیںیکم اپریل کو جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں پیلو خان کے ساتھ ہجوم نے مارپیٹ کی جس کے نتیجے میں و ہ ہلاک ہوگئے ۔ راجستھان کے اجمیر میں ہی24اپریل کو خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں سکھوں کی پٹائی کا واقعہ پیش آیاتھا۔ایک ماہ سے کم وقت میں مئی 18کو جھارکھنڈہ میں ہجوم کے ہاتھ ساتھ بے قصور لوگوں کی موت واقعہ ہوگئے جن پر گاؤ رکشکوں اور دیگر گروپس نے جھوٹی افواہوں کے بعد حملہ کردیاتھا۔