راجستھان : ہندو عورت کے ساتھ مسلم شخص کی ہوٹل میں موجودگی پر ہنگامہ۔ لوجہاد کے شعبہ میں بے رحمی کے ساتھ نوجوان کو پیٹا گیا

جودھپور۔راجستھان کے بیر مار علاقے میں جمعرات کے روزپیش ائے واقعہ جس میں 21سالہ مسلم نوجوان غیر مسلم عورت کے ساتھ ہوٹل میں موجودگی پر لڑکی کے گھر والوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور مذکورہ نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ پیٹا۔ زخمی حالت میں مذکورہ شخص کو جودھپور کے اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

ہوٹل کے باہرسینکڑوں کے ہجوم میں گھرے ہوئے شخص کا ویڈیو مبینہ طور پر سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔ویڈوی میں کچھ لوگ’ جئے شری رام ‘ کے نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو کی آزادنہ توثیق ہم بھی نہیں کرتے۔ متاثرہ شخص کی شناخت راجستھان کے جالور کا ساکن پاڈو خان کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ وقت پر برمار کی مذکورہ ہوٹل پر پہنچ گئی جس کے بعد ہجوم منتشر ہوا ۔

ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس بیرمار کیلاش دان رانتو نے کہاکہ’’ ہم لوگوں نے دیکھا کہ وہ شخص درد کے مارے تڑپ رہاتھا او راس کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے تھے‘ بالوترا میں ابتدائی طبی تشخیص کے بعد ہم نے اس کو جودھپور سرکاری اسپتال کو روانہ کیا‘‘۔

رانتو نے کہاکہ متاثر ہ نوجوان ہوش تھا مگر اس نے شکایت درج کرانے سے انکار کردیا۔ اس معاملے میں پولیس کو کسی کی بھی جانب سے کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہوٹل انتظامیہ نے بھی اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی‘‘۔پولیس کو مذکورہ عورت کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثر ہ شخص کے ساتھ مارپیٹ سے قبل عورت کے رشتہ داروں نے اس ہوٹل سے دوسری جگہ لے کر چلے گئے۔