راجستھان کے وزیر صحت کی دیوار پر پیشاب کرتے ہوئے لی گئی تصویر وائرل ہوگئی 

جئے پور: بی جے پی حکو مت کو آ ج راجستھان میں زبردست شرمندگی اٹھا نی پڑی ۔ایک تصویر جس میں راجستھان کے وزیر صحت کالی چرن سرف کو پنک سٹی جئے پور میں سڑک کے کنارے ایک دیوار پر پیشاب کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے۔سرف نے اس پر تبصرہ کر نے سے گریز کر دیا اور کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

یہ واقعہ ایک یسے وقت پیش آیا جبکہ جئے پور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت شہر میں صفائی کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ راجستھان کے قوانین کے تحت سڑک پر پیشاب کر نے پر دو سو روپئے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔خبر رساں ایجنسی آئی اے ین ایس کے رپوٹرس کالی چرن سے ملنے کی کوشش کئے مگران کا فون سوئچ آ ف آرہا تھا ۔

میڈیا کے لوگ جیسے ہی ان کے دفتر پہنچے تو انھوں نے اس مسئلہ پر کوئی تبصرہ کر نے انکار کر دیا صرف اتنا کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔

ریاست راجستھان کی کانگریس کی وائس پریسیڈنٹ ارچنا شرما اس مدہ پر بات کر تے ہوئے کہا کہ جب سوچھ بھارت ابھیان پر پانی کی طرح پیسا بہایا جارہا ہے اس وقت ایسے لیڈرس عوام کو غلط پیغام دیتے ہیں اور بے شرمی کی حد پار کر دیتے ہیں۔

شرما نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی دھول پور کے انتخابات مہم کے دوران کالی چرن سرف سرعام عوام کے سامنے سڑک پر پیشاب کئے تھے۔لیکن جب میں نے اس کی تصویر کسی نہیں کر سکی ۔