ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے عوامی نمائندوں کو کودنڈارام کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 20مارچ ( این یس یس ) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے آج عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کیلئے ذمہ داری کے ساتھ کام کریں ۔ تلنگانہ جے اے سی اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ’’ بیروزگاری ریالی ‘ اس کے بعد کے حالات ‘‘ پر منعقد ہوئی جس میں کئی قراردادیں منظور کی گئیں ۔ اس میٹنگ کے بعد پروفیسر کودنڈارام نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریاستی حکومت کوعوام کے تئیں اس کے رویہ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔