ذرا نم ہوتو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

کسان کی بیٹی علمہ افروز نے سول سرویس میں کامیابی حاصل کی ۔ مرادآباد کے ’کندرکی‘ کی رہنے والی عالمہ افروز نے مرحوم والد کے خواب کو شرمندہ کیا۔ پورے علاقہ میں عید جیسی خوشی کا ماحول ‘ مٹھائیاں تقسیم او رآتش بازی کی جارہی ہے
مرآد آباد۔ کہتے ہیں کہ اگر عزم وحوصلہ ہوتو کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے۔

اس قو ل کو مرآد آباد میں’کندرکی‘ کی رہنے والی علمہ افروز نے سچ کردکھایاہے جنھوں نے نامساعد حالات میں ہوتے ہوئے بھی سیول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے217واں مقام حاصل کیا۔کندری نگر پنچایت کے سابق چیرمن قاضی حبیت احمد کی پوتی اور کسان مرحوم قاری افروز احمد کی صاحبزادی علمہ افروز بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے میتیز رہی ہیں۔

وہ اپنی والدہ او ربھائی قاضی عرفات کی مدت سے پڑھائی کے لئے ہندوستان کے علاوہ فرانس‘ انگلینڈ‘ او رامریکہ تک گئی ہیں۔

علمہ افروز اپنی والدی ک وبھروسہ دلاتی رہتی تھیں کہ انہیں کامیابی ضرور ملے گی اور وہ اپنے مرحوم والد قاضی افروز احمد کے خواب کو شرمندہ تعمیر کری ں گی او رکندرکی کا نام روشن کریں گی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے علمہ نے سول سرویس کے امتحان میں شرکت کی ۔

جمعہ کے روز جب سول سروس امتحان کے نتیجہ کا اعلان ہوا تو علمہ کا خواب پورا ہوگیا۔ علمہ افروز نے217واں رینک حاصل کیا ہے اور ان کی خواہش ائی پی ایس افسر بننے کی ہے۔علمہ کی کامیابی پر ان کے اہل خانہ سمیت پورے علاقے میں عید جیسی خوشی کا ماحول ہے ۔

وہ کندرکی کی پہلی ائی پی ایس افسر ہوں گی۔علمہ کی کامیابی پر مٹھائی تقسیم کی جارہی ہے جبکہ آتش بازی کے ذریعہ خوشی کا اظہار کیاجارہا ہے ۔ علمہ کو مبارکباد دینے والو ں کا تانتالگا ہوا ہے۔