ذبیحہ کے طریقہ کار کی وضاحت کے لئے بورڈ لگانا ضروری۔ ای ڈی ایم سی گوشت کی سربراہی کرنے والے تمام ریسٹورنٹس کو حکم

نئی دہلی۔ایسٹ دہلی میونسپل کارپوریشن ( ای ڈی ایم سی ) نے ایک حکم نامہ جاری کرتے یوئے ایسٹ دہلی علاقے کے تمام ہوٹلوں اور گوشت سپلائی کرنے والی دوکانوں سے کہا ہے کہ وہ چکن او رگوشت ذبیحہ کے طریقہ کار کی وضاحت پر مشتمل بورڈس نصب کریں یا پھر قانونی کاروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ای ڈی ایم سی میئر بپن بہاری سنگھ نے کہاکہ لوگوں کے جذبات کو پیش رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔

اس فیصلے کے ساتھ انہیں( ریسٹورنٹ او رشاپس) کو اپنے اپنے مقامات پر بورڈ نصب کرنا پڑے گا کہ آیا وہ جو گوشت کی سپلائی کررہے ہیں وہ ’جھٹکا‘ یا ’ہلال‘ ہے ۔

سنگھ نے مزید کہاکہ اس ضمن میں ضروری ہدایتیں جاری کردی گئی ہیں’’ پہلے ایک اور دو ماہ میں مجالس مقامی نئے قوانین کے مطابق انہیں باشعور بنائیں گے ‘پھر ا سکے بعد وجہہ نماء نوٹس جاری کی جائے گی اور اس کے مطابق کاروائی کا عمل کیاجائے گا‘‘۔

ای ڈی ایم سی کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ بی جے پی کی زیر قیادت مجالس مقامی کی اسٹانڈگ کمیٹی نے قرارداد کو منظوری دیدی ہے اب اس کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کار آمد بنانے کا کام کیاجائے گا۔

ای ڈی ایم سی کے قرارداد میں اس با ت کا دعوی کیا گیا ہے کہ ہلال گوشت ہندو او رسکھ مذہب کے مطابق ’’ قابل قبول ‘‘ نہیں ہوگا۔

ایسٹ دہلی کی تمام ریسٹورنٹ پر یہ لازمی ہے کہ تحریر میں ایک مسیج بورڈ پر لگائیں۔

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’اسٹانڈنگ کمیٹی نے قرارد اد منظور کی ہے کہ تمام ریسٹورنٹ اور دوکانوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے دوکانوں او رہوٹلوں میں سربراہ کیاجانے والے گوشت کے متعلق اپنے اپنے مقامات پر بورڈلگائیں کہ آیا یہ گوشت ہلال ہے یا ’جھٹکا‘ ہے‘‘۔

میئر نے ریسٹورنٹ او رکھانے کے دوسرے مقامات سے ان ضروریات کو مکمل کرنے کے لئے کہاہے۔

اس کے علاوہ انہو ں نے پبلک ہلتھ انسپکٹر س( پی ایچ ائی ایس) اور اسٹنٹ پبلک ہلت انسپکٹرس کو احکامات کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔