دیکھیں: طلاق ثلاثہ پر سادھوی پراچی کی مسلم خواتین کو متنازع تجویز

دہلی:وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی نے ایک اور مرتبہ متنازع بیان دیا۔اس بار پراچی نے تین طلاق کا مسئلہ اٹھایا۔

اس ہفتہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے مسلم خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مذہب چھوڑ دیں اور ہندومردوں سے کہیں ’’ ائی لو یو‘‘۔انہوں نے آگے کہاکہ ہندو مرد مسلم خواتین سے شادی میں خوش ہونگے۔

رام مندر مسئلے پر با ت کرتے ہوئے ‘ انہوں نے سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی کو نشانہ بنایا۔پراچی نے نے مولانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اگر اترپردیش میں امن چاہتے ہیں تو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر مشتمل فتویٰ جاری کریں۔

سابق میں دئے گئے بیان اس موقع پر تذکر ہ ضروری ہے جس میں سادھوی پراچی نے کہاکہ تھا کہ ادتیہ ناتھ کے اترپردیش چیف منسٹر بننے کی وجہہ سے ریاست ایک اور ’’ پاکستان ‘‘ میں تبدیل ہونے سے بچ گئی۔