دیوار گرنے سے ماں اور تین بچے زخمی

زخمیوں کا بہتر علاج کرنے بابا فصیح الدین کا دورہ
شمس آباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر حلقہ کے سلیمان نگر ڈیویژن میں کل رات اچانک ایک مکان کی دیوار گرگئی ۔ جس کے نتیجہ میں ایک خاتون اور ان کے تین بچے زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی بابا فصیح الدین ڈپٹی مئیر حیدرآباد ، عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے دواخانہ عثمانیہ پہونچکر زخمیوں کی عیات کی ۔ ڈپٹی مئیر نے آر ایم او کو ہدایت دی کہ ان تمام زخمیوں کا خصوصی علاج اور انہوں نے کہا کہ گھرکو ہونے والے نقصان کی حکومت کا تیقن ۔ مسلسل پانچ دن کی بارش نے ایک طرف تمام کو راحت پہونچائی ہے جس سے پانی کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا تو دوسری جانب مکانات کو نقصان بھی پہونچا ہے ۔ جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ عبدالمقیت چندا نے بتایا کہ رات 2 بجے ڈپٹی مئیر کو اطلاع دی گئی جس پر وہ فوراً دواخانہ عثمانیہ پہونچکر زخمیوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ان کے بہتر علاج کروانے کا تیقن دیا ۔ چند دن قبل تک تلنگانہ ریاست قحط سالی سے پریشان تھا ۔ دواخانہ عثمانیہ میں ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین کے ہمراہ عبدالمقیت چندا ، محمد فاروق ، احمد پٹیل ، راجیش یادو ، بابر شاہ ، مرزا عبید علی بیگ ، محمد اکبر وغیرہ موجود تھے ۔ جبکہ سید مزمل احمد ، محمد عبدالوحید ، سید اسحاق الدین ، سید تفضل احمد کے علاوہ دیگر قائدین نے آج صبح مکان کا دورہ کیا اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ۔