دہلی ۔چوری کے شبہ میں16سالہ کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی میں موت‘ دو کی گرفتاری

تین بجے صبح کے وقت لڑکے کو پکڑا گیا مگر پی سی آر تقریبا تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسی دوران نابالغ کی ہجوم نے بے رحمی سے پیٹائی کی ۔
نئی دہلی۔پیر کی ابتدائی ساعتوں میں چوری کے شبہ میں دہلی کے مکوند پوری علاقے میں چھ لوگوں نے ایک سولہ سال کے لڑکے کو لاٹھیوں سے بری طرح پیٹا جس کی وجہہ سے اس کی موت واقعہ ہوگئی۔ لڑکے کی نعش ایک روز بعد ملی جس کے پیر بندھے ہوئے او رجسم پر زخمو ں کے نشان بھی تھے۔جس کے پیش نظر پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ان دعوؤں کی جانچ کررہی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ لڑکا لکڑی کی سیڑھی کے سہارے ایک تین منزلہ عمارت میں ٹریس کے ذریعہ داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جس کے ساتھ اور دیگر دو ساتھی بھی موجود تھے۔

تین بجے صبح کے وقت لڑکے کو پکڑا گیا مگر پی سی آر تقریبا تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اسی دوران نابالغ کی ہجوم نے بے رحمی سے پیٹائی کی ۔دولوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے کہ جس میں قتل کا نہیں بلکہ قتل کی کوشش کا الزام ہے ‘ اس کے علاوہ ان پر جرم کے متعلق شواہد کو مٹانے کا بھی الزام ہے ۔

جبکہ دیگر چار فرار بتائے گئے ہیں۔ دولاٹھیاں جس پر خون کے دھبے بھی ہیں پولیس نے ضبط کی ہیں۔ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ ہم نے مردہ بچے کے خلاف بھی چوری کی کوشش کے الزام کے تحت ایک مقدمہ درج کیاہے‘‘۔

تین بھائی گھر میں رہتے ہیں جس میں سے دو کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ڈح سی پی ( نارتھ ویسٹ) اسلم خان نے کہاکہ’’مذکورہ لڑکے نے چوری کے مقصد سے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔مذکورہ ملزمین نند کشور او رراج کشور کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیاگیا ہے‘‘۔

مفرور ملزمین کی شناخت تیسرے بھائی تروینی‘ سنت لال ‘ سوہن لال اور دیش راج کی حیثیت سے کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی لڑکا اپنے ایک بڑے بھائی کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتا تھا۔

واقعہ کی رات لڑکے کے بڑے بھائی نے اس سے کہاکہ وہ ڈنر کے بعد رات دس بجے وہ گھر لوٹے گا۔ بڑے بھائی نے کہاکہ ’’ وہ اپنے موبائیل فون پر کھیل رہا تھا اس کے بجائے میں نے اسے سونے کے لئے کہا۔ ہم نے اندر سے دروازہ بند کرلیا۔ جب میں صبح جاگا تو دیکھا میرے بھی گھر میں موجود نہیں تھا‘‘۔

گھر والوں نے لڑکے کو گھر کی چھت پر دیکھا مگر وہ وہاں پر بھی نہیں تھا۔جب وہ گھر کے باہر نکلاتو کرانہ شاپ والے نے بتایا کہ ایک نابالغ کو اس قدر پیٹا کے اس کی موت ہوگئی ہے۔

مبینہ طور پر بھائی نے کہاکہ’’ میں نے اس مقام پر جہاں میرے بھائی کی نعش پڑی دیکھا کہ ہجوم گھیرے ہوئے ہے۔

وہ چڈی او ربنیان پر تھا‘ تمام جسم پر زخموں کے نشان تھے۔ ہم نے اسے اسپتال لے کر گئے۔

میں نے دیکھا اس کے پیروں پر بھی زخموں کے نشان تھے۔اس کو دیکھ کر ایسا لگ رہاتھا کسی لاٹھی سے اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کی گئی ہے‘‘۔

لڑکے کو بابو جگجیون رام اسپتال لے کر جہاں پر ڈاکٹرس نے اسے مردہ قراردیا۔لڑکے کے چچا نے کہاکہ’’ وہ لڑکے ہاتھ پیر توڑ سکتے تھے مگر موت واقعہ ہونے تک پیٹائی کرنا انتہاہوگئی ۔ کیا وہ پولیس کا بھی انتظار نہیں کرسکتے تھے؟‘‘۔

محلے میںآنے او رجانے کے راستوں پر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے۔