دہلی‘ یوپی اور پنجاب میں زلزلوں کے جھٹکے

نیودہلی: اتراکھنڈ میں پیش ائے زلزلوں کے جھٹکوں کو ریکٹر اسکیل پر 5.8درج کیاگیا۔ ائی ایم ڈی کے مطابق پیر کی شب ان زلزلوں کے جھٹکوں کا اثر دہلی اور جنوبی ہند کے رہائش علاقوں میں دیکھا گیا‘ خوف او ردہشت کے ماحول میں لوگ دفاتر چھوڑ کر بھاگتے ہوئے نظر ائے۔

ائی ایم ڈی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق‘زلزلوں کا محور 10:33کو اتراکھنڈ کے جنوب میں30.5اور مغرب میں میں79.1پر ضلع رودار پریہ میں تھا

جو 33کیلومیٹر اندر محسوس کیاگیا۔اس کے جھٹکے اتراکھنڈ کے علاوہ پنجاب ‘ ہماچل پردیش اور اترپردیش تک محسوس کئے گئے۔