دہلی کے نوجوان داستان گو ‘ انکت چڈھا کی جھیل میں ڈوبنے سے موت 

پونے۔ اُردو فن داستان گوئی کے احیاء کے لئے کام کررہے نوجوان داستان گو مسٹر انگت چڈھا کی جھیل میں گرنے سے موت ہوگئی۔ وہ پونے میں ایک پروگرام کے سلسلے میں گئے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

انکت جس کی عمر 30سال تھی دہلی کے مشہور قلماکار اور داستان گو تھے جو پونے کے کلیانی شہر میں اپنے فن کے مظاہرے کے لئے ائے تھے۔ دہلی کے لودھی روڈ پر واقع شمشان میں جمعہ کے روز ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

انکت اپنی دوست ارپنا کے ساتھ چہارشنبہ کی شام کو کامشیڈ کے پاس گووتری دریا پر واقعہ مشہور جھیل گھومنے گئے تھے۔ جھیل کے کنارے ٹہلنے کے دوران اچانک انکت نے کنٹرول کھودیا او رجھیل میں گرپڑے ۔

وہ تیراکی نہیں جانتے تھے او راب تک ان کوبچایاجاتا وہ اس وقت تک جھیل کے گہرے پانی میں ڈوب چکے تھے۔ واقعہ چہارشنبہ کی شام تقریبا ساڑھے پانچ بجے کا ہے۔

ان کی دوست ارپنا نے انکت کوچند سکینڈ کے بعد پانی میں سماتے ہوئے دیکھا ۔ ارپنا مدد کے لئے چلانا شروع کیا چیخ سن پر ائے مقامی افراد او رسیاح بھی آگئے او رانکت کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

اس کے بعد لائف گارڈ کی مدد سے انکت کی لاش برآمد کی گئی۔ انہیں کھڈکلا بنیادی صحت مرکز کو لے جایاگیا جہاں ڈاکٹر س نے مردہ قراردیا ۔ انکت ملک کے سب سے نوجوان داستان گو کے طورپر مقبول تھے۔