دہلی کے ایک خانگی اسکول میں عدم فیس کی ادائیگی پر قید کئے جانے کا واقعہ ،وزیر اعلی کجریوال کادورہ

نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کجریوال نے فصیل بند شہر کے بلیمار ان اسمبلی حلقہ واقع رابعہ گرلز پبلک اسکول میں فیس ادائیگی نہیں کرنے پر کے جی کی طالبات کو مبینہ طور پر قید کرنے کے معاملہ میں محکمہ تعلیم سے رپورٹ مانگی ہے ۔دہلی پولیس نے اس معاملہ میں اسکول کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ وزیر اعلی اروند کجریوال نے رابعہ گرلز پبلک اسکول کے معاملہ میں رپورٹ مانگی ہے ۔انھوں نے ایجوکیشن سکریٹری اور ایجوکیشن ڈائرکٹر کوسبھی حقائق کے ساتھ بلایا ہے ۔

توقع ہے کی جارہی ہے کہ وزیر اعلی اروند کجریوال اور نائب وزیر اعلی سسودیا اسکول کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعلی اروند کجریوال نے ٹوئیٹر پر کہا کہ میں او رسسوڈیا کل اسکول انتظامیہ سے ملاقات کریں گے ۔اور متاثرہ لڑکی والدین سے ملاقات کریں گے ۔مقامی رکن اسمبلی عمران حسین نے مذکورہ اسکول کے خلاف کارروائی کی مانگ کو لے کر کہاکہ اس پورے معاملہ کی جانچ کروائی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے بھی اسکول کا دورہ کیا اور واقعہ پر افسو س کا اظہارکیا ۔اور خاطیو ں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔