دہلی کو ہوم گراونڈ میں جیت کا سلسلہ شروع کرنیکا موقع

نئی دہلی، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) نئے کپتان شریس ایر کی قیادت میں گھریلو فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر اپنا پچھلا میچ جیتنے والی دہلی ڈئیر ڈیولس بدھ کو دوبارہ گھریلو میدان پر اترے گی تو اس کی کوشش حریف راجستھان رائلس کے خلاف دوبارہ کھوئی فارم حاصل کرنے کی رہے گی۔دہلی ڈئیر ڈیولس آئی پی ایل کی تاریخ کی سب فلاپ ٹیم رہی ہے اور 11 ویں سال بھی اس کی قسمت نہیں بدلی ہے ۔تجربہ کار گوتم گمبھیر کے بعد نئے کپتان شریس کی کپتانی میں اس نے اپنا پہلا میچ کوٹلہ میدان پر کولکاتا نائٹ رائڈرس سے 55 رنز سے جیتا تھا۔اس وقت لگا کہ حالیہ قیادت میں ٹیم کی پوزیشن بدلے گی لیکن پھر دہلی چنئی سپر کنگ سے اپنا پچھلا میچ پنے میں 13 رنز سے ہار کر پٹری سے اتر گئی۔آئی پی ایل میں اپنے آٹھ میچوں کے بعد چھ ہار چکی دہلی فی الحال ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے اور اس کا ناک آؤٹ میں پہنچنے کا راستہ فی الحال مشکل ہی لگ رہا ہے ۔دوسری طرف راجستھان کی ٹیم بھی اتار چڑھاو سے گزر رہی ہے جس نے اپنے گزشتہ میچ میں اپنے گھریلو میدان جے پور میں 11 رنز سے قریبی ہار کا سامنا کیا ۔ اجنکیا رہانے کی کپتانی والی راجستھان فی الحال ٹورنامنٹ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس نے اپنے سات میچوں میں چار ہارے ہیں جبکہ تین جیتے ہیں۔راجستھان جہاں کمزور دہلی کے خلاف جیت کے ساتھ ٹریک پر واپس آنے کی کوشش کرے گی تو وہیں گھریلو ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ گھریلو میدان پر اپنے گزشتہ کارکردگی کو دھرائے ۔ویسے اگر دہلی کی کارکردگی کو شریس کی قیادت میں موازنہ کریں تو اس میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور چنئی کے خلاف بھی وہ 212 رنز کے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ کر ہاری تھی۔چنئی کے خلاف وجے شنکر اور رشبھ پنت کی ناٹ آؤٹ 54 اور 79 رنز کی نصف سنچری اننگز شکست کے باوجود کافی متاثر کن رہی تھیں۔اگرچہ چنئی کے خلاف میچ میں آل راؤنڈر شنکر کو سست آغاز کے لیے کچھ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ لیکن انہوں نے نچلے آرڈر پر خود کو رنز کے لحاظ سے مضبوط امیدوار ثابت کیا ہے ۔دہلی کے مضبوط بلے بازوں پرتھوی شاہ ، کولن منرو، کپتان شریس اور آل راؤنڈر گلین میکسویل کے بڑے ہدف کے سامنے فلاپ ہو جانے کے درمیان شنکر اور رشبھ نے خود کو مضبوطی سے کھڑا رکھا جو کافی مثبت پہلو ہے ۔دہلی کو مقابلے میں بنے رہنے کیلئے آئندہ تمام میچوں کو جیتنا ضروری ہے اور ایسے میں اس کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں اچھی کارکردگی اور بہتری کی ضرورت ہے ۔رشبھ آٹھ میچوں میں 306 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں۔وہیں شریس (257) دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹیم میں بیٹنگ کے لئے ان دو بلے بازوں کے علاوہ میکسویل (126) ایک اور کھلاڑی ہیں جو اتنے میچوں میں تین پوائنٹس کے ہندسے پر پہنچے ہیں۔وہیں چنئی کے خلاف اس کی مہنگی گیند بازی نے میچ گنوانے میں بڑا کردار ادا کیا۔فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ آٹھ میچوں میں 11 وکٹ لے کر سب سے کامیاب ہیں۔ان علاوہ اسپنر راہل تیوتیا (چھ وکٹ) ہیں۔