دہلی کشمیریوں کو نہیں سن سکتی لیکن صحافی ضرورسنیں: راج دیپ سردیسائی

سری نگر: مشہور و معروف صحافی راج دیپ سردیسائی نے کہا کہ اگر چہ مرکزی حکومت کشمیریوں کو نہیں سن سکتی لیکن صحافیوں کو انہیں ضرور سننا چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری تنازعہ حل نہیں چاہتا ہیں ۔

راج دیپ نے ان خیالات کا اظہار ٹوئیٹر پر کیا۔مسٹر راج دیپ جو نجی دورے پر کشمیر میں ہیں۔ انہوں نے اننت ناگ کے وویمزکالج میں طالبات سے ملاقات کی ۔طالبات نے کہا کہ ہم تعلیم چاہتے ہیں کرفیو نہیں ۔ہم حل چاہتے ہیں تنازعہ نہیں۔

عصمت اقبال نامی ایک لڑکی نے کہا کہ سر آپ کے ساتھ بات چیت بہت اچھی رہی ۔ہمیں یہ محسوس ہوا کہ کوئی ہمیں سنتا ہے۔