دہلی میں ملیریا کے 54 ، ڈینگو کے 33 کیسیس

نئی دہلی 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں جولائی کے پہلے ہفتہ میں ملیریا کے کم از کم آٹھ تازہ واقعات ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے ساتھ اس سیزن میں قومی دارالحکومت میں اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 54 ہوگئی۔ آج جاری ایک میونسپل رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ اسی طرح اس سیزن میں ڈینگو کے جملہ 33 کیسیس میں اس ماہ میں تین تازہ کیسیس کی اطلاعات ہیں جو یکم اور 7 جولائی کے درمیان ہوئے ہیں۔ جولائی کے پہلے ہفتہ میں چکن گنیا کے تین تازہ کیسیس کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس کے ساتھ اس کی جملہ تعداد 16 ہوگئی ہے۔