دہلی میں ایک ناکام عاشق کمسن لڑکی کے قتل کے بعد گرفتار

نئی دہلی: پولیس کے بموجب دہلی پولیس نے جمعہ کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا‘ جس کی کار میں ایک کمسن لڑکی کے قتل کے بعد وہ چہارشنبہ سے فرار تھا۔

معمولی بحث تکرار کے بعد ملزم شوبھم نے17سالہ سمرن کو اس کے گھر کے سامنے مرسیڈیز کار میں گولی مارکر ہلاک کردیا‘ یہ واقعہ جنوبی دہلی کے نجف گڑہ علاقے میں پیش آیا ‘ جس کے بعد سے وہ فرار تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز شوبھم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفپولیس سریندر کمار نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ’’ ہم نے شوبھم کو ہریانہ سے گرفتا ر کرلیا ہے اور اس نے دوران تفتیش اپنا جرم بھی قبول کرلیا‘‘۔

کمار کے بموجب شوبھم نے اپنے ایک دوست نتین سے دشمنی کے سبب سمران پر حملہ کیا۔’’ شوبھم سمران کے والدین اور نتن کی جانب سے نذر انداز کئے جانے کی وجہہ سے اداس تھا‘‘۔جرم میں استعمال کی جانے والی گن کار مالک یوگیش کی تھی‘ جو متاثرہ لڑکی کو جانتا تھا۔

متوفی ’ سمران کو نجف گڑ کے دیپک وہار کی ساکن ہے یوگیش اورشوبھم کے ساتھ لنچ کے لئے راجوری گارڈن جارہی تھی۔

متوفی کی ماں نے کہاکہ میں نے دیکھا کہ جب کارگھر کے قریب پہنچی اوردیکھا کہ گولی چلنے کے بعد یوگیش وہاں سے بھاگ رہا تھا‘ جب وہ دوڑ کر کا ر کے قریب پہنچی تو اس نے دیکھا کے سمران وہاں مردہ پڑ ی ہے