دہلی ائیر پورٹ پر سکیورٹی غفلت‘ چاقو کے ساتھ ایک شخص کا ہوائی جہاز میں سفر

نئی دہلی۔دہلی سے گوا جانے والے ایک مسافر کو اسپائس جٹ کے ہوائی جہاز میں چاقو کے ساتھ سفر کرنے کی وجہہ سے حراست میں لے لیاگیا ہے۔

مذکورہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جمعرات کے روز ایک اور مسافرنے گرفتار ہوئی شخص کے متعلق کیبن کریو کو اطلاع فراہم کی کہ اس شخص کے ہینڈ بیاگ کے اندر باروچی خانہ میں استعمال ہونا والا چاقو موجود ہ ہے۔

انکشاف تک ہوائی جہاز نے آڑان نہیں بھری تھی۔ائیر کرافٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جیسے ان لوگوں کو اس بات کی اطلاع ملی توان لوگوں نے سنٹرل انڈسٹری سکیورٹی فورسس( سی ائی ایس ایف) کو اس کے متعلق آگاہ کیا۔مسافرن کو گرفتار کرنے کرنے کے بعد ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا اور ضروری جانچ کے بعد ہوائی جہاز نے آڑان بھرلی۔

ذرائع کے مطابق محروس شخص چاہتا تھا کہ وہ اندراگاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی سکیورٹی کوتاہیوں کو اجاگر کرنا چاہتا تھا۔ یونین منسٹر جتیندر سنگھ بھی اسی ہوائی جہاز میں سفر کررہے تھے۔