دہرادون میں برقعہ پہن کر بھیک مانگنے والی غیر مسلم عورتوں سے پولیس کی پوچھ تاچھ۔ ویڈیو

ان دنوں ہر شہر کے چوراہوں‘ سڑکوں ‘ فٹ پاتھ اورگالیوں پر بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مگر اس سے زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے برقعہ کا استعمال کیاجارہا ہے۔

دس ماہ قبل یہ ویڈیو منظرعام پرآیاتھا جس میں کچھ غیرمسلم خواتین پولیس کے گھیرے میں کھڑی ہیں ‘ بتایاجارہا ہے کہ یہ خواتین برقعہ پہن کر بھیک مانگ رہی تھیں۔ کسی کی شکایت پر پولیس نے جب ان سے پوچھ تاچھ شروع کی تو دونوں نے بتایا کہ وہ غیر مسلم ہیں اور اپنے ناموں کا بھی انکشاف کیا او رثبوت کے طور پر ادھار کارڈ بھی پولیس کو دیکھایا۔

بھیک مانگنے کے لئے برقعہ کے استعمال کے متعلق مذکورہ خواتین کی بات میں کس حد تک سچائی ہے یہ تو نہیں کہاجاسکتا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ برقعہ کا استعمال کرتے ہوئے یہ لوگ کوئی گھناؤنہ جرم انجام دیتے ہیں تو اس کا کام کے لئے تمام برقعہ پوش خواتین کو مورد الزام ٹہرایاجائے گا۔تمام شہروں کے

انتظامیہ بالخصوص پولیس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو حساس نوعیت کا قراریتے ہوئے برقعہ کے بیجا استعمال کرنے والی خواتین پر کڑی نظر رکھیں۔ ویڈیو ضرور دیکھیں