دھوم 3 نے پاکستان میں پاکستانی فلم ’’ وار ‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

عامر خان ، ابھیشک بچن ، کیٹرینہ کیف اور اودے چوپڑہ اسٹار یش راج فلمس کی فلم دھوم 3 نے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی دھوم مچاکر رکھی ہے یہ فلم وہاں کے ملٹپلکس تھیٹرس میں ابھی بھی فل جارہی ہے دھوم 3 نے پاکستانی فلم وار جس نے وہاں پر ریکارڈ کلکشن کئے تھے اپنے زبردست کلکشن کے ذریعہ اس کے بھی ریکارڈ توڑ کے رکھ دیئے ہیں اوپننگ میں بھی دھوم 3 کے باکس آفس کلکشن ، وار سے کئی گنا زیادہ تھے ۔

وشال بھردواج کی اگلی فلم میں شاہد کپور
دیڑھ عشقیہ کے بعد پروڈیوسر ڈائرکٹر وشال بھردواج اپنی نئی فلم ’’ حیدر ‘‘ کی شروعات کرنے جارہے ہیں جس میں انہوں نے شاہد کپور کو مرکزی کردار کیلئے سائن کیا ہے وشال کی یہ فلم شکسپیر کے ڈرامہ ہملیٹ سے متاثر ہے ۔ اس فلم میں شاہد کو مختلف کرداروں میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کی ایک لُک گنجے کی ہوگی اس فلم کی شوٹنگ کیلئے شاہد فبروری میں کشمیر جائینگے ۔

اکشے کمار فلم ’’ گبر ‘‘ میں اب تک کے الگ لُک میں
اکشے کمار اپنی آنے والی فلم میں بڑے ہوئے بالوں اور داڑھی میں دکھائی دینگے خبر ہے کہ ساوتھ کے ڈائرکٹر کرش کی فلم ’’ گبر ‘‘ میں اکشے کا ایسا لُک پردے پر دیکھنے کو ملیگا اکشے کا یہ نیا روپ تمل ڈائرکٹر سدھاکونگرا کی فلم میں آرمادھون کے لُک سے لیا گیا ہے اکشے کی یہ فلم 2014 ء کے آخر تک فلور پر جانے کی توقع ہے ۔ اکشے اس رول کو کرنے کیلئے کافی بے چین ہیں ۔