دو کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں کسٹمس حکام نے ایک شخص کے قبضہ سے دو کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب رامیشور پرجا پتی ساکن راجستھان آج انڈیگو فلائیٹ کے ذریعہ جئے پور جارہا تھا کہ اس کے لگیج سے دو کیلو سونے کے بسکٹس برآمد ہوئے جس پر سونے کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔