دوماہ کی معصوم عصمت ریزی کے بعد تشویش ناک حالت میں

عصمت ریزی کاشکار دوماہ کی معصو م کا تشویش ناک حالت میں رائیل بیل فسٹ اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔ اس گھناؤنے جرم کا الزام ایک پچیس سال کی شخص پر لگا ہے او رنارتھ ائیرلینڈ پولیس کا کہنا ہے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور اس کو منگل کے روز عدالت میں پیش بھی کردیاگیا۔

دوماہ کی متاثرہ مبینہ طور پر عصمت ریزی کاشکار ہونے کے عبد بیل فسٹ اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہے۔

ارمگاہ مجسٹریٹ کے روبرو ملزم کو منگل کے روز پیش کیاگیا ہے اور بتایاجارہا ہے کہ نومولود کانٹری ڈاؤن میں اننالونگ سے متصل ساحلی گاؤں سے تعلق ہے۔

میل ان لائن سے بات کرتے ہوئے شمالی ائرلینڈ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’’ واقعہ کی تحقیقات پی ایس این ائی کررہی ہے جس میں پچیس سالہ شخص پر ایک نومولود کی عصمت ریزی کا الزام لگاہے‘ جس کی وجہہ سے معصوم بری طرح زخمی ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’اکٹوبر2کے روز ملزم کو ارمگاہ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش بھی کیاگیا ہے‘