دوقسم کے پانچ سو روپئے کے نوٹ؟صدی کا سب سے بڑا اسکام‘ کانگریس

نئی دہلی: دوقسم کے پانچ اور دوہزار کے نئے نوٹوں کی اشاعت کو صدی کاسب سے بڑااسکام قراریتے ہوئے منگل کے روز راجیہ سبھا کا اجلاس کے پہلے ہی گھنٹے میں کانگری ترنمول کانگریس او رجنتا دل ( یونائٹیڈ) کے ساتھ ملکر ہنگامہ کھڑا کردیا ۔

نعرے لگاتے ہوئے کانگریس کے ممبرس ایوان کے وسط میں پہنچ گئے یہاں تک ایوان کے فینانس منسٹر ارون جیٹلی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں وقفہ صفر کی نوٹس کے بغیر ہی مسلئے کو اٹھاکر ایوا ن کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جے ڈی ( یو)کے شرد یادو جس کی پارٹی بہار میں بی جے پی کے ساتھ حکومت کررہی ہے ‘ ایوان پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑے دیکھائی دئے اور انہوں نے مختلف سائز کے شائع کردہ 500روپئے کے نوٹس پر ایوان میں پیش کئے۔

دیگر اراکین بشمول ترنمول کانگریس کے ڈیرک او بیرن نے بھی پانچ سو روپئے کے نوٹس ایوان میں پیش کئے جو نوٹ بندی کے بعدشائع کئے گئے ہیں جنکے سائز مختلف ہیں۔جس پر جیٹلی نے کہاکہ کرنسی کے سائز میں یکسانیت کے متعلق کوئی قانون نہیں ہے اور اپوزیشن وقفہ صفر کا استحصال کررہا ہے۔