دوست کی بہن سے عشق‘ جنسی استحصال شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد:کاماٹی پورہ پولیس نے گل فروش لڑکی کے جنسی استحصال کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ 25سالہ غلام نواز عرف افروز ساکن مصری گنج نے اپنے دوست کی بہن سے تعلقات قائم کرتے ہوئے اُس سے شادی کا وعدہ کیا۔

سال2015ء سے افروز مذکورہ لڑکی سے جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے جنسی استحصال کررہا تھا‘ افروز نے لڑکی کے اے ٹی ایم کارڈکا استعمال کرتے ہوئے بینک میں جمع رقم کو حسب ضرورت اپنے لئے استعمال کرتا رہااور شادی کا وعدہ کرکے اپنے مکان میں لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بھی بناتا رہا ۔

حالیہ دنوں میں جب لڑکی نے اس پر شادی کے لئے دباؤڈالا جس پر افروز نے انکارکرتے ہوئے اس کے ساتھ گالی گلوج کی ۔

جس کے بعد لڑکی ساوتھ زون پولیس سے رجوع ہوکرایک شکایت درج کروائی اور اسے بھروسہ( سی سی ایس پولیس کا شعبہ)کو روانہ کیاگیا جہاں اس نے افروزکی جانب سے افروز کی جانب سے اس کے جنسی استحصال کی شکایت درج کرائی۔

اس سلسلہ میں کاماٹی پورہ پولیس نے تعزیرات ہند کے دفعات420(دھوکہ دہی)376( عصمت ریزی)اور انسداد ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ا

سٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ افروز نے لڑکی سے عملادھوکہ دہی کے ارادہ سے جنسی استحصال کیاتھا اور اسے اس کی ذات کے نام پر بھی گالی گلوج کی ہے۔

ملزم کوگرفتارکرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیاگیا ہے۔