دوردرشن حیدرآباد یادگیری چیانل پر آج مجلس عاشورہ کا ٹیلی کاسٹ

حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (راست) دوردرشن کیندر حیدرآباد کی جانب سے مجلس عزاء کا آج روز عاشورہ دن میں 12:30 بجے اور پھر دوبارہ رات 12 بجے مجلس عاشورہ دوردرشن یادگیری چیانل سے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام شریعت کدہ نورخاں بازار میں منعقدہ مجلس کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، جس میں مولانا ڈاکٹر سید نثارحسین حیدر آقا صدر شیعہ مجلس علماء ذاکرین، شیعہ رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ (تقریر)، جناب میر ہادی علی صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن (نوحہ)، جناب شہریار والا جاہی (مرثیہ)، پیش کیا۔ اس موقع پر جناب میر ہادی علی صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات شریمتی سمرتا ایران، ڈائرکٹر دوردرشن حیدرآباد، پروگرام ایگزیکیٹیو مسٹر سائی کمار اور معاون محمد اطہر سے اظہارتشکر کیا۔