دلیپ کمار کی فلم ’’ آگ کا دریا ‘‘ عنقریب ریلیز ہوگی

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی برسوں سے رُکی ہوئی مکمل فلم آگ کا دریافت اس سال بہت جلد ریلیز ہوجائیگی یہ فلم 1990 ء میں ہی مکمل کرلی گئی تھی اس فلم کو راجندر بابو نے ڈائرکٹ کیا ہے اس فلم کی ریلیز میں رکاوٹ کی و جہ مالی خسارہ تھا اس کے علاوہ انہی جھمیلوں میں اس فلم کا اوریجنل پرنٹ بھی تباہ ہوگیا تھا لیکن زبردست کوششوں کے بعد ایک پرفیکٹ پرنٹ سنگاپور کے ایک ڈسٹری بیوٹر کے پاس ملا ہے جس کے پرنٹس نکالے جارہے ہیں ۔ پرنٹس نکالنے کے بعد اس کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردی جائینگی بتاتے چلیں کہ دلیپ کمار کی فلم قلعہ کے بعد کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی ان کی دو فلمیں ’’آگ کا دریا ‘‘ اور سدھاکر بوکاڈے کی فلم ’’ کالنگا ‘‘ رکی ہوئی تھیں آگ کا دریا اب ریلیز ہونے جارہی ہے لیکن پچھلے دنوں ہوئے سدھاکر بوکاڈے کے انتقال کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی فلم کالنگا کون ریلیز کرتا ہے ۔

وویک اوبراے نریندر مودی کا رول کرینگے
کریش 3 میں نگیٹیو کردار ادا کر کے سرخیوں میںآگئے اداکار وویک اوبرائے اب اپنے کیریئر کا اہم کردار ادا کرنے جارہے ہیں وویک امریکہ میں رہنے والے فلمساز و ہدایتکار متیش پٹیل کی فلم میں نوجوان نریندر مودی کا رول کرتے نظر آینگے ۔ متیش کی یہ فلم نریندر مودی کی جوانی کی کہانی پر مبنی ہوگی جب مودی سیاست میں آنے سے قبل ایک ٹی اسٹال ( چائے کی دوکان ) میں کام کیا کرتے تھے اس کے بعد انہوں نے ایک اسٹاف کینٹن کا قیام کیا متیش کے مطابق ان کی یہ فلم چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی ابتدائی زندگی کو سلور اسکرین پر پیش کرئیگی۔

بگ باس فیم اعجاز خان کو ملی فلم ’’ یارب ‘‘
بگ باس سیزن 7 میں اپنی بہترین پرفارمینس سے لاکھوں ٹی وی ناظرین کے دلوں میں گھر کر لینے والے ایکٹر اعجاز خان نے یوں تو دو تین بڑی فلمیں سائن کرلی ہیں لیکن ان میں سب سے پہلی ریلیز ہونے والی ان کی فلم حسنین حیدرآباد والا کی فلم ’’ یارب ‘‘ ہوگی جس میں اعجاز نے نئی دریافت ارجمن مغل کے ساتھ اپنا رول نبھایا ہے اس فلم میں وہ ایک ایماندار فلم میکر کا رول کررہے ہیں تیزی سے بننے والی اس فلم کو فبروری میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں فلم کی اہمیت یہاں اس لئے بھی بڑھ جارہی ہے کیونکہ اس فلم کا پرموشن مہیش بھٹ کرنے والے ہیں ۔