دلت گروپ کی جانب سے بدھ مت اختیار کرنے کے لئے ایک بڑی تقریب کی تیاری‘ ایک لاکھ افراد کے شرکت متوقع

بریلی: سہارنپور کے سہارنپور گاؤں میں دلتوں پر مبینہ مظالم کی وجہہ سے احتجاج کے طور پر ایک دلت تنظیم جئے سندھو سنگھ کے زیراہتمام 14جون کو پڑوسی ضلع مظفر نگر میں بڑے پیمانے پر دلتوں کی بدھ مت مذہب اختیارکرنے کی تیاریوں کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔تقریب میں دلت سماج کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مذکورہ تنظیم سوشیل میڈیا کے ذریعہ پمفلٹ بھی تقسیم کررہی ہے اور ان کا مقصد ہے کہ وہ ایک لاکھ افراد کا اجتماع منعقد کریں۔

جے ایس ایس ضلع سکریٹری جنرل پورن سنگھ نے ٹی او ائی کو بتایا کہ مجوزہ تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بھیم آرمی دیوبند یونٹ صدر دیپک کمار جو جے ایس ایس سے بھی وابستہ ہیں نے کہاکہ مجوزہ تقریب کے متعلق دلتوں کی جانب سے حوصلہ افزا ء ردعمل مل رہا ہے۔ انتظامیہ نے مجوزہ تقریب کو غیر جمہوری قراردیتے ہوئے مظفر نگر کے مذکورہ مقام پر تحدیدات عائد کئے ہیں۔

مظفر نگر عہدیداروں نے کہاکہ دلت تنظیم کی جانب سے مذہب تبدیلی کے متعلق ضلع کے راتھیڈی گاؤں کی جانوروں کی مارکٹ منعقد ہونے والی تقریب کے متعلق انہیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ گوری شنکر کے ٹی او ائی سے کہاکہ’’ میں نے پمفلٹ پڑھا ہے مگرکوئی بھی اب تک ہم سے کوئی بھی مذہبی تقریب کے انعقاد کے متعلق رجوع نہیں ہوا ہے۔ اکثر منتظمین مقامی سب ڈویثرنل مجسٹریٹ یا پھر پولیس عہدیداروں سے رجوع ہوتے ہیں۔مگر امتناعی احکامات مذکورہ مقام پر عائد کردئے گئے ہیں ‘ کسی بھی قسم کی اجتماع کی کسی بھی تنظیم کو کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔

پورن سنگھ نے ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’نہ صرف سہارنپور بلکہ سارے ملک میں دلتوں کے استحصال کا ایک رواج بن گیا ہے جب سے ریاست اور مرکز میں نئی حکومت اقتدار میں ائی ہے۔ سابق میں اس طرح کے مظالم کی دلتوں پر ہونے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سب نے دیکھا شبیر پور میں دلتوں کے ساتھ کیا ہوا۔ پولیس اور انتظامیہ دلتوں کے خلاف ہی کاروائی کررہی ہے۔ اس کے خلاف احتجاج کے طور پر 14جون راتھیوڈی میں بدھ مت اختیار کریں گے‘‘۔پمفلٹ پر تین فون نمبرات درج ہیں۔ ان میں سے ایک نمبر دیپک کمار بھیم آرمی صدر دیوبند یونٹ کا ہے۔

انہوں نے ٹی او ائی سے کہاکہ’’جے ایس ایس کے شائع کردہ پمفلٹ میں نمبر درج ہونے کے بعد میرا فون مسلسل بج رہا ہے ۔ یہا ں تک آج میں نے پنجاب اور تاملناڈو سے بھی فون کال وصول کئے ہیں۔ساوتھ انڈیا کی ایک دلت تنظیم بھی 14جون کے مذہب تبدیلی تقریب میں شرکت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ میں جے ایس ایس صدر امیت گوتم کے رابطے میں ہوں ‘ انہوں نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی میرا نمبر پمفلٹ میں شامل کردیا‘‘۔جس پر جواب کے لئے امیت گوتم سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو دستیاب نہیں تھے۔

مذکورہ پمفلٹ اور جے ایس ایس اس وقت سرخیوں میں ائے اس تنظیم نے شکاوتالا میں ایک کیمپ منعقد کیا‘ جو کے ضلع مظفر نگر سالونی ندی کے کنارے کا ایک مذہبی مقام ہے۔پلے کارڈس پر لکھا تھاکہ ’’ سہارنپور متاثرین کی امداد کریں‘‘ وہاں پر دو چندہ کے ڈبے بھی رکھے ہوئے تھے۔پولیس کی جانب سے کیمپ ہٹانے تک سینکڑوں پمفلٹ تقسیم کردئے گئے تھے۔