دلتوں کے متعلق تبصرہ پر ہسار کی عدالت نے یوگا گرو رام دیو کو جاری کیاسمن

ہسار۔ہسار کے ایڈیشنل سیشن جج راج کمار جین نے یوگا گرو رام دیو کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت دیا ہے کہ وہ دلتوں پر تبصرہ کے متعلق وضاحت کے لئے 22اکٹوبر کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

اپریل2014میں رام دیو نے مبینہ طور پر کانگریس صدر راہول گاندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی دلت کے گھر پر آمد کو تفریح او رہنی مون کا جشن قراردیا تھا۔

ہسار نژاد وکیل او ردلت جہدکار راجت کاسان نے رام دیو کے خلاف ہانسی پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کے مختلف دفعات اور ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت 27اپریل 2014کوایک شکایت درج کرائی تھی ‘ مگر پولیس نے اس پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

بعدازاں مذکورہ جہدکار نے اپنی شکایت عدالت سے رجوع کی اور سب ڈویثرنل مجسٹریٹ کے روبرو اپنی شکایت درج کرائی‘ جس کو شکایت کردہ کی سنوائی کے بعد14جولائی کے روز مسترد کردیاگیا۔

انہو ں نے بتایا کہ نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف وہ ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو اپنی دوبارہ شکایت درج کرائی تھی۔