درگاہ اجمیر پر مودی کی چادر پیش

اجمیر۔ یکم اپریل(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) و پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور ملک کی ترقی اور ہر طبقے کی خوشحالی کی دعا مانگی۔ نقوی نے وزیر اعظم مسٹر مودی کا خیر سگالی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جس وزیراعظم نے خواجہ معین الدین چشتی کے 805 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ہندستان اور پوری دنیا میں ان کے پیروکاروں کو مبارک باد پیش کی۔

ایک شیر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
سیہور (ایم پی) ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک شیر ایک تیزرفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ کل شب بودھنی اور مڈگھاٹ سیکشنوں کے درمیان پیش آیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے پی سنگھ آج کہا کہ جانور کی لاش ٹریک کے قریب ریلوے ارکان اسٹاف نے دیکھی، اور پولیس اور فاریسٹ حکام مطلع کیا۔ اے ایس پی نے کہا کہ یہ واقعہ پول نمبر 175/8 کے قریب پیش آیا۔