درجہ چہارم ملازمین کمیٹی کا انتخاب

یلاریڈی /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی تعلقہ سطح پر محکمہ پنچایت راج درجہ چہارم ملازمین کی جدید کمیٹی کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ یلاریڈی مستقر پر تعلقہ سطح کے مختلف منڈلوں سے تعلق رکھنے والے پنچایت راج درجہ چہارم ملازمین یلاریڈی منڈل پریشد احاطہ میں اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر پنچایت راج درجہ چہارم ملازمین کے ضلع صدر مسٹر محمد حسن کی صدارت میں یلاریڈی تعلقہ سطح کی جدید کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں صدر کی حیثیت سے محمد ابراہیم منڈل پریشد آفس گندھاری اسوسی ایٹ صدر مسٹر نرسملو ZPHS اسکول مالتمیدہ نائب صدر کیلئے شریمتی این لکشمی ضلع پریشد ہائی اسکول لنگم پیٹ جنرل سکریٹری کیلئے مسٹر شراون کمار ، منڈل پریشد آفس ناگی ریڈی پیٹ جوائنٹ سکریٹری مسٹر پوچیا ۔ ZPHS سنگاریڈی خازن کیلئے مسٹر سنجیو ZPHS گندھاری ، رکن معاون محترمہ سمیرا بیگم ZPHS کلیانی ، ذکیہ بیگم ZPHS لنگم پیٹ کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔