داعش کی مدد کرنے کے الزام میں آسٹریلیا ئی گرفتار

سڈنی، 28فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی پولیس نے آج میڈیکل ٹکنالوجی کے حصول میں داعش سے وابستہ گروپ کی مدد کرنے والے ایک نامعلوم آسٹریلیا ئی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ آسٹریلیا میں اس طرح کی یہ پہلی گرفتاری ہے ۔آج صبح سڈنی کے نواح میں ایک مقام پر کئی پولیس والوں نے جاسوس کتوں اور میٹل ڈیٹیکٹروں کیساتھ چھاپہ مارا۔اسسٹنٹ کمشنر ایان میک کارٹنی نے بتایا کہ 42سالہ شخص انقلابی مسلح گروپ کو مشورہ دے رہا تھا کہ گائیڈ ڈ میزائیلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت کیسے حاصل کی جائیگی اور خود اپنے میزائیل کس طرح تیار کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ الزام بھی لگائیں گے کہ یہ شخص دولت اسلامیہ (داعش) کو طویل مار والے میزائل بنانے میں مدد کیلئے ڈیزائن تیار کرنے اور سسٹم کا ماڈل بنانے کیلئے تحقیق کررہا تھا۔