خوشبو سے گھرمہکائیں

سردیوں کے دن ہیں،گھروں میں ہیٹر جل رہے ہیں،لحاف نکلے ہوئے ہیں،بیڈ پر لحاف رکھے ہوں تو کمرہ بوجھل سا محسوس ہوتا ہے۔ایسے میں اگر آپ کے کمرے خوشبو سے معطررہیں تو کمرے بوجھ نہیں بلکہ خوبصورت لگیں گے۔اس مقصد کیلئے عام طور پر لوگ ایئر فریشز استعمال کرتے ہیں۔

مگر یقین کریں کہ یہ ایئر فریشز کیمیائی اجزا سے بھر پور ہوتے ہیں اس لئے آج ہم آپ کو قدرتی اجزا کی مدد سے گھر پر ہی ایک مہکتا اور خوشبو دار ایئر فریشز بنانا سکھاتے ہیں۔جو آپ کے گھر کو تروتازہ خوشبو سے مہکادے گا اور آپ کیمیائی اجزا سے بھی محفوظ رہیں گی۔ آپ نے سنا ہو گا کہ رنگوں کی مدد سے بیمار لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے اس طرح یہ بھی حقیقت ہے کہ خوشبوؤں کی مدد سے بیماروں کا علاج کیا جاتا ہے اس علاج کو اروما تھیرابی کہتے ہیں۔اس تھیرابی کے تحت قدرتی جڑی بوٹیوں اور درخت سے حاصل کئے گئے تیل کو فرد کی ذہنی‘جذباتی‘روحانی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ آجکل نہایت مقبول تھیرابی ہے۔ ہم آپ کو گھر پر قدرتی ایئر فریشز بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔اس کیلئے ایستشٹا آئل اور یوکا سٹیس منتخب کریں میٹھے بادام کا تیل اور بانس کی ڈنڈیاں لیں۔آپ اس مرکب کو جتنی مقدار میں چاہیں تیار کرلیں۔بس یاد رکھنا ضروری ہے کہ مرکب تیار کرنے سے ان Essential Oil 30 فیصد اور70 Palm Oilفیصد لیں۔دونوں کو بوتل میں ڈال لیں۔اور بوتل ہلائیں تا کہ مرکب اچھی طرح مکس ہو جائیں۔اب اس میں بانس کی SticksڈالیںSticksکی تعداد5یا7عدد ہو۔پھر ان سٹکس کو مرکب میں ہلائیں یہ مرکب اور اس میں موجود بانس کی Sticksآپ کے گھر کو کئی دن تک دھیمی دھیمی خوشبو سے معطر رکھے گا۔