خلیج بنگال میں طوفان ’گجا‘ کی پیشقدمی

حیدرآباد ۔ 12نومبر ( سیاست نیوز) جنوب مشرقی خلیج بنگال اور متصلہ وسط مشرقی میں طوفان ’گجا‘آج چھ گھنٹوں کے دوران 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھ گیا اور ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے مغرب وسطی اور مشرقی وسطی و جنوب مشرقی خلیج بنگال میں مرکوز ہوگیا ۔ بہت ممکن ہے کہ وہ مزید شدت پیدا کرتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید طوفانی بھنور کی شکل اختیار کرسکتا ہے جو ( شدت) 24گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغرب ۔ جنوب مغرب کی سمت بڑھنے کے بعد بتدریج کمزور ہوجائے گا اور 15 نومبر کو دوپہر سے قبل ناگاپٹنم اور چنائی کے درمیان شمالی ٹاملناڈو ساحل عبور کرتے ہوئے بتدریج کمزور ہوجائے گا ۔ اس دوران تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 16ڈگری سلسیس رہے گا ۔