خطاب کے دعویدارزیروف اور کیریاس کا حیران کن اخراج

 

شاراپووا اور وینس تیسرے راؤنڈ میں داخل

نیویارک۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)یوایس اوپن میں اس مرتبہ خطاب کے مضبوط دعویداروں میں شامل چوتھے درجہ کے ایلکزینڈر زیورف کا کیریئر میں پہلا گرانڈ سلام جیتنے کا خواب یوایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں شکست کے ساتھ ختم ہوگیا لیکن روس کی ماریا شاراپووا اور وینس ویلیمس نے کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے خاتون کے سنگلز کے تیسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔ جرمنی کھلاڑی زیورف کو مردوں کے سنگلز کے پہلے دور کے مقابلے میں ہم وطن بورنا کورچ نے 3-6 7-5 7-6 7-6 سے شکست دے کر باہر کردیا۔اس سال مانٹریل ماسٹرس سمیت پانچ خطاب حاصل کرنے والے زیورف نے پہلا سٹ چھ۔تین سے جیت کر اچھی شروعات کی تھی لیکن 61 ویں درجہ کے کورچ نے باقی کے تین سٹوں کو نزدیکی فرق سے جیتا جن میں آخری دو سٹ انہوں نے ٹائی بریک میں جیتے ۔بارش کی وجہ سے ایک دن پہلے منسوخ ہوئے پہلے دور کے خاتون اور مردوں کے سنگلز کے میچوں اور دوسرے دور کے میچ کو بھی پورا کروایا گیا۔ بارش سے چہارشنبہ کو تقریباً 55 مقابلے منسوخ کیے گئے ۔ خاتون کے سنگلز میں دو بڑی کھلاڑیوں نویں سیڈ امریکہ کی وینس نے بھی فرانس کی اوشین ڈوڈن کو 7-5، 6-4 سے جبکہ وائلڈ کارڈ روسی کھلاڑی شاراپووا نے ہنگری کی ٹیمیا بابوس کو 6-7 6-4 6-1 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ڈوپنگ کی وجہ سے پندرہ مہینے کی معطلی کا سامنا کرنے کے بعد واپسی کررہی شاراپووا نے پہلے دور میں دوسرے مقام کی کھلاڑی سیمونا ہالیپ کو حیرت زدہ کیا تھا۔ دوسرے راونڈ میں 30 سالہ روسی کھلاڑی کے سامنے اب امریکہ کی صوفیا کینن کا چیلنج رہے گا۔ دوسری طرف پسندیدہ کھلاڑی 37 سالہ وینس نے ریکارڈ 32 ونرس لگاتے ہوئے اوشین کے خلاف اپنی جیت کو یقینی کیا۔ مردوں کے سنگلز کے دوسرے دور کے دیگر میچوں میں پانچویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ نے جرمنی کے فلوریئن میئر کو 6-3 6-3 6-3 سے شکست دی۔ 23 ویں سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے ایرنیسٹ گلبیس کو 6-3 7-5 6-4 سے ہرایا۔ 17 ویں سیڈ امریکہ کے سیم کویری نے ڈوڈی سیلا کو 6-4 6-1 6-4 سے جبکہ 10 ویں سیڈامریکہ کے ہی جان اسنر نے جنوبی افریقہ کے چونگ ہیون کو 6-3 6-4 7-5 سے ہرایا۔ 24 ویں سیڈ ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے کامیابیکے ساتھ دوسرے دور میں جگہ بنالی۔دریں اثناء 14 ویں سیڈ آسٹریلیا کے نک کیریاس اپنا مقابلہ ہارکر باہر ہوگئے ۔آسٹریلیائی کھلاڑی کاندھے کی تکلیف کی وجہ سے حریف کھلاڑی جان ملیمین کے خلاف خاص چیلنج پیش نہیں کرسکے اور6-3، 1-6،6-4 اور 6-1 سے شکست برداشت کی ۔ حالانکہ حیران کن نتائج کے درمیان گافن نے فرانس کے جولیئن بینتیو کو 6-4 2-6 6-4 6-2 سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔ ڈیل پوٹرو نے سوئزرلینڈ کے ہینری لاکسونین کو 6-4 7-6 7-6 سے شکست دی۔ ساتویں سیڈ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے چیک جمہوریہ واکلاو سیفارانیک کو 6-1، 6-4، اور 6-2 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔