خانگی کالجس پر نظر رکھنے مرکز کا پورٹل : ایرانی

نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) خانگی یونیورسٹیز کے معیارات پر نظر رکھنے کے مقصد سے حکومت نے ایک پورٹل تیار کیا ہے جس میں تعلیمی عملہ اور یونیورسٹیز میں دستیاب دوسری سہولیات کی تفصیلات درج کی جا رہی ہیں اور لوگ ریگولیٹر سے رجوع ہوسکتے ہیں اگر انہیں یہاں کوئی کمی یا خامی محسوس ہو ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں وقفہ سوالاتک ے دوران بتایا کہ اسطرح کے اداروں کی وقفہ وقفہ سے جانچ کی جا رہی ہے اور تبادلہ خیال بھی کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں معیارات کو برقرار رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ Know your College  پورٹل کے ذریعہ جامعات میں دستیاب فیکلٹی ‘ ان کے تعلیمی پسمنطر اور تفصیلات جیسے لیب وغیرہ کی اطلاعات فراہم کی جا رہی ہے اور اگر کوئی یہاں کسی طرح کی خامیوں کا پتہ چلائے تو پھر وہ اس مسئلہ کو ریگولیٹر سے رجوع کرسکتا ہے ۔ ضمنی سوالات کے جواب دیتے ہوئے ایرانی نے کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے اسطرح کے اداروں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایک ماڈل نصاب بھی تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئم ابپلیکیشن کے ذریعہ طلبا اپنے ڈگری اور ڈپلوما کورسیس کی تعلیم مفت میں حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ان اداروں میں فیس کے تعلق سے کہا کہ تمام ریاستوں میں اس طرح کے مسائل کا جائزہ لینے فیس کمیٹی موجود ہے ۔