خانگی بینک کے دومینجرس گرفتار ‘کالادھن کوسفید کرنے میں ملوث ‘ گھروں کی تلاشی‘

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پرانی کرنسی کا تبادلہ کرتے ہوئے نئی کرنسی سربراہ کرنے کے معاملے میں بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں ایک خانگی بینککے دوعہدیداروں کو آج گرفتارکرلیا۔ان کا یہ اقدام کالے دھن کے فروغ کاسبب تھااورحکام نے رقمی خرد بردتحقیقات کے سلسلے میں یہ کاروائی کی۔

ان دو عہدیداروں کی شوبھت سنہااور ونیت سنہا کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو ایکسیس بینک کشمیری گیٹ برانچ کے مینجرس ہیں۔ایجنسی نے ان کے لکھنو میں واقعہ ایک مقام سے سونے کے کی اینٹ اور رشوت میں دی گئی رقم ضبط کرلی۔

ایکسیس بینک نے اس ضمن میں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے معاملات میں ملوث بینک ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔اور بینک نے دوعہدیداروں کومعطل کردیااور تحقیقاتی ایجنسیوں سے مکمل تعاون بھی برتا جارہا ہے۔

ایجنسی عہدیداروں نے کہاکہ مذکورہ دو ملزمین بینک کی خصوصی سرویس کا استحصال کرتے ہوئے کالے دھن کو سفید کرنے کاکام کررہے تھے۔

اسی دوران شہر کی عدالت نے ان دوعہدیداروں کو سات دن کے لئے ای ڈی کی تحویل میں دے دیا۔