حیدرآباد یونیورسٹی میں آج پروفیسر بیگ احساس کا تہنیتی جلسہ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد گچی باولی کے زیر اہتمام شعبہ اردو کے استاد اور سابق طالب علم پروفیسر بیگ احساس کو ان کے افسانوی مجموعے ’ دخمہ ‘ پر ساہتیہ اکیڈیمی کی جانب سے سال 2017 کے ایوارڈ کے لیے انتخاب کے اعلان کی مسرت میں تہنیتی جلسہ 18 جنوری کو 4 بجے دن اسکول آف ہیومانٹیز آڈیٹوریم یونیورسٹی ہذا میں مقرر ہے ۔ جلسہ کی صدارت پروفیسر پنچانن موہنتی ڈین اسکول آف ہیومانٹیز کریں گے جب کہ پروفیسر اشرف رفیع ، پروفیسر بی پی سنجے پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد ، رانی دیوی دھن راج گیرجی اور پدم شری مجتبیٰ حسین مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ تہنیتی جلسہ میں شاہین ریسرچ اسکالر ، ڈاکٹر محمد زاہد الحق ، ممتاز فکشن نگار خورشید حیات، مشہور ناول نگار نورالحسنین اور مجتبیٰ حسین مضامین و خاکے پیش کریں گے ۔ پروفیسر بیگ احساس کے شاگردوں اور اسکالرس سے خواہش کی گئی کہ وہ تہنیتی جلسہ میں شرکت کریں ۔۔