حیدرآباد کے 17 مراکز پر ایس ایس سی کوچنگ

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن نے سٹی پولیس حیدرآباد کے تعاون سے پرانے شہر کے 17مراکز پر ایس ایس سی کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا ہے۔ ایس ایس سی طلباء کیلئے میاتھس، سائنس، انگلش اور تلگو کے مضامین میں خصوصی مفت کوچنگ کا آغاز 2جنوری سے ہوگا۔ یہ کوچنگ 3ماہ تک جاری رہے گی۔ کوچنگ کے اوقات شام 4تا 7بجے رہیں گے۔ منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن کے مطابق ساؤتھ زون میں جن 17مراکز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں مونارک ہائی اسکول مادنا پیٹ، جینیس ہائی اسکول ایس آر ٹی کالونی چندولال بارہ دری، عروج ماڈل ہائی اسکول ہاشم آباد، نیو ماڈل ہائی اسکول دودھ باؤلی، جواہر ہائی اسکول ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ، ایم کے ایجوکیشنل سوسائٹی چارمینار، ہولی فاطمہ ہائی اسکول وٹے پلی، ال احسان اسکول فاروق نگر فلک نما، بلال ماڈل ہائی اسکول کالا پتھر، سینٹ زاویر گرامس ہائی اسکول تیگل کنٹہ، بریلنٹ مشن ہائی اسکول نواب صاحب کنٹہ، مدینہ مشن ہائی اسکول جہاں نما، سپریم ہائی اسکول شاہ علی بنڈہ، اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ، ایم اے آئیڈیل ہائی اسکول کشن باغ، ہلدا ہلمی ہائی اسکول کشن باغ اور ایم ایس مشن ہائی اسکول حسن نگر شامل ہیں۔ مذکورہ کلاسیس میں شرکت کے خواہشمند طلباء بونافائیڈ سرٹیفکیٹ یا فیس کارڈ کے ساتھ اپنے نام درج کراسکتے ہیں۔ ایسے طلباء جنہوں نے ایس ایس سی کی تعلیم ترک کردی ہو وہ میمو یا ہال ٹکٹ پیش کریں۔ امیدوار اپنے پاسپورٹ سائز کے دو فوٹو گراف بھی لائیں۔