حیدرآباد: پولیس تلاشی مہم کے دوران 4کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد رقم ضبط 

حیدرآباد : ریاست میں مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پولیس کی جانب سے جگہ جگہ تلاشی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تلاشی مہم کے دوران حیدرآباد پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے چار کروڑ ۹۲؍ لاکھ روپے ضبط کئے ہیں ۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ انہو ں نے بتایا کہ لااینڈ آرڈر پولیس نے ٹاسک فورس کی مدد سے شہر کے چار مختلف مقامات پر گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران بھاری نقد رقم ضبط کی ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ یہ رقم رائے دہندگان میں تقسیم کی جانے والی تھی ۔