حیدرآباد: نرس کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ڈاکٹر گرفتار 

حیدرآباد: اربن پرائم ہیلتھ سنٹر واقع شیری لنگم پلی میں نرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کے جرم میں ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مزید بتایاکہ پچھلے ہفتہ سائبر آباد کی شی ٹیم کو مذکورہ نرس کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی ۔ جس میں ا س نے بتایا کہ اربن پرائم ہیلتھ سنٹر میں وہ پچھلے پابچ سال سے نرس کے عہدہ پر خدمت انجام دے رہی ہیں ۔

سنٹر کے انچارج ڈاکٹر رام ریڈی نے مجھے اپنے کیبن میں بلایا اور میرا جسمانی استحصال کیا ۔ نرس نے مزید بتایاکہ اس نے اس کی شکایت شی ٹیم سے کی ۔ شی ٹیم نے اسے گرفتار کر کے چندا نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے اس کے خلاف ایک کیس بک کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ واضح رہے کہ سائبر آباد شی ٹیم نے 54افراد کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ۔

ان میں سے ۹؍ نابالغ لڑکے تھے ۔ شی ٹیم عہدیداروں کے مطابق 110شکایات انہیں موصول ہوئیں جو مختلف ذرائع جن میں واٹس اپ ، ہا ؤک آئی ، او ر ای میل کے ذریعہ سے موصول ہوئے ۔ ایک دوسرے معاملہ میں دو نوجوان پرساد اور مہندر جو گچی باؤلی میں ایک آئس کریم شا پ میں کام کرتے ہیں ۔ ان دونوں نے مادھاپور میں کوچنگ کلاسس میں شرکت کررہے ایک خاتون کی عصمت ریزی کی تھی ۔ گچی باؤلی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔