حیدرآباد میں عوامی و خانگی رفاقت میں پارکنگ کامپلکس کی تجویز

حیدرآباد۔/6 جون، ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے عوامی و خانگی ساجھیداری طریقہ کار کے تحت ہمہ سطحی پارکنگ کامپلکس تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے میئر بی رام موہن اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور مجوزہ ہمہ سطحی پارکنگ کامپلکسوں کی تعمیر کیلئے دلچسپی رکھنے والے اداروں سے اندرون ایک ماہ درخواستیں طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میئر نے کہا کہ تجاویز کی تیاری کے دوران مختلف ممالک میں استعمال کی جانے والی ٹکنالوجی کو ملحوظ رکھا جانا چاہیئے۔