حیدرآباد میں باربار برقی منقطع ہونے کی وجہہ سے لوگ موم بتی کی روشنی میں سحری کرنے کے لئے مجبور

حیدرآباد:حکومت کی جانب سے رمضان میں بلاوقفہ برقی کی سربراہی کے وعدے کے باوجود پچھلے کچھ دنوں سے سحری کے وقت بارہا برقی منقطع ہونے کاسلسلہ جاری ہے جس کی وجہہ سے پرانے شہر حیدرآباد کے لو گ موم بتی کی روشنی میں سحری کرنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں

۔پرانے شہر کے کئی مکینوں کی شکایت ہے کہ برقی منقطع ہونے کی وجہہ سے وہ سحری کے وقت اندھیری میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔قاضی پورہ‘ اکبر باغ ‘ ملک پیٹ‘ چنچلگوڑہ‘ علی آباد‘ بہادر پوراو رکاروان یہ وہ علاقے ہیں جہاں پر برقی منقطع ہونے کا سلسلہ عام بات بن گیا ہے۔

پرانے شہر کے مکینو ں کواور رات2:30سے لیکر صبح 6بجے تک یاتو برقی منقطع ہونے یا پھر ولٹیج میں کمی کی شکایت ہے۔ ٹی او ائی نے محمد لائق الدین ملک جو کے ایک تاجر ہیں کے حوالے سے لکھا ہے کہ’’ ہمارے یہاں برقی کا بڑا مسئلہ سحر ی سے لیکر صبح تک چل رہا ہے۔

یہ وہ وقت ہے جب گھر والے سحری کا پکوان کرتے ہیں جو ہمارے لئے سارے دن کے ایندھن کاکام کرتا ہے ۔ میرے بھائی نے محکمہ برقی کے عہدیداروں کو اس اطلاع بھی دی مگر یہ مسئلے اب تک حل نہیں ہوا ۔ جمعرات کے صبح ولٹیج کا مسئلہ درپیش تھا‘‘۔

تاہم محکمہ برقی کے عہدیداروں نے اس بات کویکسر مسترد کردیاہے کہ شہر میں برقی کا کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہے