حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی پر اقدامات : وزیر ٹرانسپورٹ کا دعوی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( آئی این این ) وزیر ٹرانسپورٹ ایم مہیندر ریڈی نے جمعرات کو کہا کہ حکومت تلنگانہ حیدرآباد کے کے نواحی علاقوں کے رہائشی علاقوں میں صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کرے گی ۔ کوکٹ پلی علاقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بات بتائی ۔ ریاستی حکومت شہر کے دور افتادہ مقامات کو پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے 1900 کروڑ روپئے صرف کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائینس بچھائی جارہی ہیں اور دیگر وسائل کی تعمیر جاری ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ 4 کروڑ کی لاگت سے کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ ڈیویژن میں ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پوروٹانگر ، الہ پور ڈیویژن اور امبیڈکر نگر موسی پیٹ ڈیویژن میں پوجی ڈی پائپ لائینوں کے کام عنقریب مکمل ہوجائیں گے ۔