حیدرآباد ائیر پورٹ پر اے ائی یو نے دوکیلو سونا ضبط کیا

حیدرآباد: راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے تلاشی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے 59لاکھ روپئے مالیت کا دوکیلو سونا ضبط کیا ہے جو مسافرایل ای ڈی لائٹس میں چھپا کر لے جارہا تھا

۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ خصوصی اطلاع پر ائیر انٹلیجنس یونٹ کے کسٹم عہدیداروں کی یونٹ نے 2,000گرام سونا 2 0سونے کے بسکٹ کی شکل میں جس کی بیرونی قیمت 59.10لاکھ بتائی جارہی ہے مذکورہ مسافر کے قبضے سے ضبط کئے‘ ٹائیگر ایر ویز کی فلائٹ کے ذریعہ سنگا پور سے حیدرآباد واپس لوٹ رہا تھا

۔مسافر نے اٹھ سونے کے بسکٹ ایل ای ڈی بلب میں چھپائے تھے جبکہ تلاشی کے دوران مسافر کے جسم پر سے بھی1200گرام کے 12سونے کے بسکٹ بھی برآمد کئے گئے ۔

مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا اور مزید تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔