حیدرآباد : آج دو اہم شخصیات کا انتقال 

حیدرآباد : آج حیدرآباد میں دو اہم شخصیات کا انتقال ہوا ہے ۔ ایک کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے اور دوسرے صحافت کی دنیا سے ہے۔ ذرائع کے مطابق سید ہدایت اللہ پیر زادہ المعروف عبدالفتاح پیر زادہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ اے جی آفس سے سبکدوش ملازم تھے ۔ ان کی عمر ۹۵؍ سال تھی۔اور انہوں نے اپنی آخری سانسیں نمس ہاسپٹل میں لیں ۔ وہ پہلے ترپ بازار میں سکونت پذیرتھے ۔ وہ تبلیغی جماعت سے وابستہ تھے ۔

وہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے بانی تھے۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت شاہ خاموش قبلہ ؒ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین بھی یہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکے چار لڑکیاں شامل ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر پر ربط کریں ۔9246529007۔
سینئرصحافی فیض محمد اصغر ایڈیٹر تبارک نیوز سروز کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ حیدرآباد کڈنی سنٹر میں زیر علاج تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ فیض اصغر کی ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے حیدرآباد میں گولی پورہ فرقہ وارانہ تشدد میں متاثرین کو انصاف دلانے کی زبردست جد وجہد کی تھی۔ مزید تفصیلات کیلئے اس نمبر پرفون کریں ۔9440878666